• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پورٹ پر پھنسے تمام کنٹینرز کے چارجز معاف کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے تمام چارجز معاف کردیئے گئے ہیں۔

 فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کے معاملے پر غورکیا گیا ہے، شپنگ لائنزکے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئےہیں، شپنگ لائنز کا کاروبار جاری رہے گا، ہم نے بزنس کمیونٹی کوآگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شپنگ لائنز نےکنٹینرز پر ڈیمرج کے چارجز میں معقول رعایت دینے کی ہامی بھری ہے،  آف ڈاک ٹرمینلز پر کنٹینرز منتقل ہوں گے۔

وزیر میری ٹائم نےکہا کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کنٹینرز منتقل ہوں گے، پاکستان میں کوئی شپنگ لائن بند کرنے نہیں کرنےجارہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امپورٹرز کو باہر سےرقم دستیاب کرنے پر کنٹینرز ریلیز کرنے کی ہامی بھری ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید