• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش، 5 افراد پر غداری کا الزام عائد

کئی ہفتے قبل جرمنی نے حکومت کے دھڑن تختے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو ملک بھر میں چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا۔
کئی ہفتے قبل جرمنی نے حکومت کے دھڑن تختے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو ملک بھر میں چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا۔

جرمن وزیر کو اغوا کرکے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے اور حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں 5 افراد پر سنگین غداری کا الزام عائد کر دیا گیا۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان جرمن حکومت پر شب خون مارنا چاہتے تھے اور سابق جرمن ریاست کی طرز پر آمرانہ حکومت بنانے کے منصوبے کا حصہ تھے۔

ملزمان نے وزیر صحت کارل لاٹرباخ کو اغوا کرنے، ان کے محافظین کو قتل کرنے اور اس اقدام کے بعد حکومت پر قبضے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

کئی ہفتے قبل جرمنی نے حکومت کے دھڑن تختے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو ملک بھر میں چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا۔

وزیر صحت کی طرف سے عالمی وبا کے دوران سخت اقدامات کی وجہ سے دائیں بازو کے گروپ ان سے ناراض تھے۔

ان کا اغوا تین مرحلوں پر مشتمل منصوبے کا حصہ تھا جس میں منصوبہ ساز حکومت ختم کرکے 1871 کا آمرانہ آئین بحال کر دیتے۔

دو ملزمان نے بلکان ریاستوں سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ایک ملزم تھامس کو دو کلاشنکوف، چار پستول اور دیگر اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

پانچوں ملزمان پر سنگین غداری اور دہشتگرد سیل چلانے کا الزام ہے، بعض پر فسادات اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کا شبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید