کراچی پولیس چیف نے نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریری فیصلے کے بعد اپیل سے متعلق ہائی کمان کے مشورے سے فیصلہ کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے تھانوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپیل میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ فیصلے کے حوالے سے سینئر افسران سے مشاورت بھی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سیکیورٹی صورتحال اطمینان بخش ہے، کرکٹ میچز سمیت تمام بڑے ایونٹس میں امن و امان کی صورتحال اچھی رہی۔
کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔