چار سدہ (این این آئی)چارسدہ کے علاقے سردریاب کے گاؤں وانو گھری میں باپ نے 18 سالہ بیٹی کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔ متوفی لڑکی اسلام آباد کے ایک امیر گھرانے کے گھر میں ملازمہ تھی جہاں سوات کا ایک لڑکا بھی کام کرتا تھا۔ اس لڑکے نے مقتولہ کو شادی کی پیشکش کی لیکن اس نے انکار کر دیا اس پرلڑکے نے جعلی آئی ڈی کے ساتھ اس کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی لڑکی کی والدہ نے سٹی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس کا شوہر بختیار گل وہاں پہنچا اور بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔خاتون نے سٹی پولیس کو بتایا کہ کسی شخص نے اس کے شوہر کو سوشل میڈیا پر موجود بیٹی کی ڈانس ویڈیو پر طعنہ دیا جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔