• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ میں گیسٹرو سے 3بچے جاں بحق، 18افراد متاثر

3 Children Killed 18 People Suffering From Gastro
گاؤں میں گیسٹرو کی وباءپھیلنے سے 3بچے جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 18افراد متاثر ہو گئے۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم بروقت پہنچ جاتی تو قیمتی انسانی جانیں ضائع نہیں ہوتیں۔

دولت پور کے نزدیک واقع گاؤں لائق راہو میں شدید گرمی و گندا پانی پینے سے گیسٹرو کا مرض پھیل گیا جس کے نتیجے میں تین بچے فوزیہ،مصور اور عطاءاللہ راہو جاں بحق ہو گئے جبکہ عورتوں و بچوں سمیت 18افراد متاثر ہوئے جنہیں دولت پور،قاضی احمد اور نوابشاہ کے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس سلسلے میں علی نواز،گلاب اوٹھو اور دیگر نے بتایا کہ گاؤں میں گیسٹرو پھیلنے کی بروقت اطلاع محکمہ صحت کو دی گئی تھی لیکن متاثرہ گاؤں میں کوئی ٹیم روانہ نہیں کی گئی ،اگر امدادی ٹیم بھیج دی جاتی تو قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ غفلت کے مرتکب محکمہ صحت کے افسران و عملے کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور متاثرہ گاؤں میں ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی جائے۔

واضح رہے کہ نوابشاہ شہر میں بھی گرمی و گندا پانی پینے سے گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہو رہاہے۔
تازہ ترین