• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھی ہے، ڈونلڈ بلوم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ چکی ہے، باہمی تجارت تقریباً 10 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور تاجروں سے گفتگو کی۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، آئی ٹی اور زراعت میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے اس موقع پر امریکا کی ویزہ پالیسی اور تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

دوسری جانب امریکی سفیر لاہور میں اپٹما آفس بھی گئے جہاں انہوں نے چئیرمین اپٹما گوہر اعجاز سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم چاہتے ہیں پاکستان جلد معاشی طور پر اوپر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپٹما کے کاٹن کی دستیابی کیلئے لکھے گئے خط پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کے مثبت نتائج سامنےآئیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود بڑھانا آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ تھا، یہ سخت فیصلہ ہے لیکن وقت کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید