• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری نے اسلام مخالف قوتوں کو بھرپور جواب دیا: عاصم افتخار

فرانس میں سفیرِ پاکستان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے عالمی دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑنے کے خلاف تاریخی کام سر انجام دیا اور مؤثر انداز میں اسلام مخالف قوتوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے یہ بات ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس فرانس کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ادارے کے صدر راجہ بابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن دنیا بھر میں سفیر پاکستان کے طور پر پاکستانیوں کو ہر ممکن دینی و دنیاوی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

جنرل سیکریٹری طاہر گورائیہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ادارہ منہاج القرآن کی برانچ موجودہ نہ ہو، تمام مقامات پر انسانیت کی خدمت اور دین اسلام کے لیے بھر پور کام جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید