• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: جسٹس طارق مسعود کی سائفر پر اپیلوں کی سماعت سے معذرت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 سائفر تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں واپس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھجوا دی گئیں۔ 

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اور جج کے سامنے مقرر کر دیں۔

سائفر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔

سائفر کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کے معاملے پر دائر اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید