• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کا احسن اقدام ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد - فوٹو: فائل
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد - فوٹو: فائل

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ  نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کا احسن اقدام ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مالی دشواریوں کے باوجود حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے پُرعزم ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ قرضوں کی فراہمی کےلیے بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جمیل احمد نے کہا کہ زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی حکومت اور اسٹیٹ بینک کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ زرعی قرضوں کی حد 44 فیصد بڑھادی گئی ہے۔ یوتھ لون اسکیم کےلیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں۔

تجارتی خبریں سے مزید