• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ:مارگلہ ہلز کرشنگ معاملہ ،پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد

Supreme Court Rejects Punjab Government Reports On Crushing Margalla Hills Case
سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز اسٹون کرشنگ از خود نوٹس کیس میں اسلام آباد ، پولیس ، ضلع انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی رپورٹ مستردکردی ۔

چیف جسٹس نےکہا 2011ءمیں مارگلہ ہلز میں اسٹون کرشنگ روکنے کے احکامات دیے تھے، کیا ججز خود ڈنڈے اٹھا کر احکامات پر عمل درآمد کروائیں ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مارگلہ ہلز اسٹون کرشنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ،عدالت نے خیبر پختونخوا کی جانب سے رپورٹ جمع نہ کروانے پربرہمی کا اظہار کیا ۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس ، ضلع انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی رپورٹ مستردکردی اور کہا کہ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرواتی، ڈائنامائٹ لگا کر پہاڑ توڑے جارہےہیں ، معاشرےمیں کچھ لوگ ہمت کرکے ہمارے پاس آجاتے ہیں تو ہم کارروائی کرتےہیں ۔ کیس کی مزید سماعت منگل کوہوگی ۔
تازہ ترین