• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ فردوس جمال نے تنازعات کے باوجود فیروز خان کی حمایت کیوں کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے اور اداکار حمزہ جمال نے تنازعات کے باوجود فیروز خان کی حمایت کر دی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ نے ماضی میں نجی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے فیروز خان کی حمایت کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب میرے والد پر پابندی عائد کی تو صرف فیروز خان نے اس کی مخالفت کی اور اپنے اظہار خیال سے سوشل میڈیا کے مجاہدین کو بھر پور جواب دیا لیکن اس وقت اپنی رائے رکھنے والے تمام فنکار خاموش رہے۔

انہوں نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرے والد پر جب پابندی عائد کی گئی اس وقت سب خاموش تھے کہ کہیں ان کے پروجیکٹس داؤ پر نہ لگ جائیں۔

انہوں نے ماضی کے واقعات یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسے میں صرف فیروز خان ہی تھا جس نے اپنے روز گار کا نہیں سوچا بلکہ فردوس جمال کا ساتھ دیا۔ مجھے فیروز کے معاملے کے بارے میں تاخیر سے پتا چلا۔

حمزہ فردوس جمال کے ان ٹوئٹس کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ہمیشہ ایسا ہی کریں گے۔

یاد رہے کہ 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے ماہرہ خان کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں ہیروئن نہیں آنا چاہئے اس کے لئے وہ اب بڑی ہوچکی ہیں۔

جس کے بعد انہیں شوبز انڈسٹر اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالواسطہ تنقید کا سامنا کرنا پرا تاہم جب نجی پروڈکشن ہاؤس نے ا پر پابندی عائد کی تو شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے خاموشی اختیار کر لی ایسے میں فیروز خان نے ان کے لئے آواز بلند کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید