وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہونے والا اجلاس ایک جعلی اجلاس تھا۔
ایک بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے نہیں ہٹا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سے متعلق فیصلہ ابھی الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کا مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر بنا دیا گیا۔
مسلم لیگ ق کے ترجمان نے کہا تھا کہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو مرکزی سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا،دیگر عہدے داروں کا اعلان بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔