وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وسیع البنیاد رابطے، دو طرفہ علاقائی شعبوں میں مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کیلئے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان منظم اور وسیع البنیاد رابطے اہم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پُرعزم پاکستان کانفرنس پر امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں پر امریکی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ امریکا معاشی ترقی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔