امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے غریب اور مزدور روتا تھا اب متوسط طبقہ بھی رورہا ہے، حکمران پروٹوکول کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
منصورہ لاہور میں منعقدہ علما کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا عوام کو لوٹا جارہا ہے اور چند حکمران اس پر پہرہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب کے پاس علاج کرانے کے پیسے نہیں اور حکومت سیکڑوں کی تعداد میں لگژری گاڑیاں منگوا رہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران اپنے آپ کو برہمن اور عوام کو شودر سمجھتے ہیں، اشرافیہ اور حکمرانوں کی وجہ سے قوم کا ہر بچہ مقروض ہے۔