• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: نگراں سیٹ اپ میں وہاب ریاض وزیر کھیل ہوں گے

وہاب ریاض - فائل فوٹو
وہاب ریاض - فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کے نگراں سیٹ اپ میں وزیر کھیل ہوں گے۔ 

پنجاب میں نگراں کابینہ کےلیے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 11 وزراء کو نامزد کیا تھا جن میں سے 8 نگراں وزیروں نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق بیوروکریٹ نسیم صادق کلیئرنس نہ ملنے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمکنت کریم نے بطور نگراں وزیر حلف لینے سے معذرت کرلی جبکہ وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

خیال رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اس وقت بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں مصروف ہیں۔ 

جیو سوپر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے تصدیق کی کہ وہ وطن واپسی پر پنجاب کے نگراں وزیر کھیل کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 

خیال رہے کہ حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نگران صوبائی کابینہ صوبے میں انتخابات ہونے تک ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید