• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کے سابق کارکن اور اہلیہ نے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق کارکن اور اس کی بیوی نے اپنے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں رہنے والے میاں بیوی اپنے بچوں کی بیماری کے باعث پریشان تھے۔

رپورٹس کے مطابق سنجیو مشرا نامی شخص نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ خدا دشمن کے بچوں کو بھی اس بیماری سے بچائے، میں بچوں کو بچانے کے قابل نہیں ہوں، میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجیو کی اس ٹوئٹ کے بعد پولیس اس کے گھر پہنچی جہاں اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق سنجیو کی عمر 45 اور اس کی اہلیہ کی عمر 42 سال تھی جبکہ بچوں کی عمر 7 اور 13 سال تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید