• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل کی گرفتاری بھول گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ماضی کے اسیر رہنماؤں کو نہ بھولنے کا پیغام دیا، لیکن خود اپنے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھول گئی۔

سوشل میڈیا پر رہنماؤں کی گرفتاری کی تصاویر لگا کر "ہم بھولے نہیں، نہ بھولنے دیں گے" کا پیغام سب تک پہنچایا، لیکن مفتاح اسماعیل کی گرفتاری یاد نہ رہی۔

مفتاح اسماعیل کو 7 اگست 2019 کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 27 دسمبر 2019 کو انہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید