• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا؟ ملک احمد خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا، آرٹیکل 6 تو قاسم سوری، عارف علوی اور عمر سرفراز چیمہ پر لگنا چاہیے تھا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن 35 دن آگے گئے تھے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہو ہم اس کے لیے تیار ہیں، ہم ان سے ہزار ہا درجے بہتر ہیں، ہم جیتیں گے۔

آصف علی زرداری پر الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی چیز کے زیر اثر ہیں ان کو معائنہ کرائیں۔ عمران خان وزیر آباد واقعے سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید