• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں نسل پرستی میں اضافے پر اقوام متحدہ ماہرین کا اظہار تشویش

جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے جمعے کے روز تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے اداروں اور انتظامیہ میں نسل پرستی میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں رہائش پذیر افریقی خطے کے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔ افریقی خطے کے لوگوں کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ماہرین کے گروپ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں معاشی اصلاحات نے نسل پرستانہ تفریق اور عدم تشدد کو مزید بڑھادیا ہے۔ گروپ نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کے بعد کہا ہے کہ ہمیں برطانیہ کے عدالتی نظام میں استثنیٰ اور نسل پرستی پر مبنی عدم مساوات کو ختم کئے جانے میں ناکامی پر شدید خدشات ہیں۔ گروپ نے پولیس حراست میں ہلاکتوں، جوائنٹ انٹرپرائز کی فرد جرم اور پولیس کی جانب سے غیر انسانی سلوک کے معاملے پر خدشات کا اظہار کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید