وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری سے متعلق عمران خان کے بیانات کو غیر ذمے دارانہ قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے سابق صدر آصف زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزام لگائے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے سابق صدر آصف زرداری پر خطرناک اور بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارنہ ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش ہے، قوم عمران نیازی کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے خلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وتیرہ ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر منسلک رہنے کی کوشش ہے، عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا ہے۔