• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک کی تصدیق، ’مینا کماری‘ کون ہوگی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

1972 کی بلاک بسٹر فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک کی تصدیق کر دی گئی۔ 

ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین نے بتایا کہ مذکورہ بلاک بسٹر ری میک میں مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان نبھائیں گیں جبکہ ان کے ساتھ  کئی نامور فنکاروں کے نام بھی زیر غور ہیں۔

فلم پاکیزہ 70 کی دہائی کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک تھی، جسے بنے میں 14 برس لگ گئے تھے اور اس وقت اس فلم پر 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔

بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی مرکزی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے اس فلم کو مزید شہرت حاصل ہوئی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل حامد حسین نے مرزا ہادی رسوا کے 1899 کے ناول’ امراؤ جان ادا‘ پر مبنی سیریز میں سجل علی کو بطور مرکزی کردار کاسٹ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید