• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال حویلی کی اب میں خود سیل توڑوں گا، شیخ رشید کا اعلان

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کی اب میں خود سیل توڑوں گا۔ انہوں نے ساتھ ہی لوگوں کی موجودگی میں لال حویلی کا وہ دروازہ کھولا جو سیل نہیں تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی پر شب خون مارنے والوں کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہہ دیا ہے کہ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے، باقی یونٹس کا فیصلہ 15 دن میں ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر نے لوگوں کی موجودگی میں لال حویلی کا وہ دروازہ کھولا جو سیل نہیں تھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ لال حویلی کی اب میں خود سیل توڑوں گا۔

اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کےلیے دعا گو ہوں، پاکستان میں منصوبہ بندی کے تحت سب ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید