• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور نیوزی لینڈ میچ کی پِچ بنانے والا نوکری سے فارغ

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لکھنؤ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پِچ بنانے والے کیوریٹرکو نوکری سے نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررّہ اوورز میں 8 وکٹ پر 99 رنز بنائے جس کے بعد بھارتی ٹیم کو بھی ہدف تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔

بھارتی ٹیم نے ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے حاصل کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے پچ کو چونکا دینے والی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں پر یہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے نہیں بنی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجیو کمار اگروال نامی شخص کو تجربے کی بنیاد پر پِچ کیوریٹر کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا، فیصلہ کُن میچ کل احمدآباد میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید