• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائٹ کلب حملے پر پرویز مشرف کا اظہار مذمت

لندن (جنگ نیوز)پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے سماجی رابطہ کی سائٹ پر امریکہ میں ہم جنس پرست نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے میں امریکیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے، ایسے حملے کرنے والوں کا کسی بھی ملک سے تعلق نہیں نہ وہ کسی مذہب پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا بنیادی مقصد تمام سوسائٹیز کو غیرمستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مستحکم قیادت اور عالمی دہشت گردی کے اسباب دور کرنے کی ضرورت ہے جن سے انتہا پسندی اور منافرت، عدم برداشت، تعصب کو آکسیجن ملتی ہے۔
تازہ ترین