• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی محمد خان کو PTI میں لانے والے اُن کے چچا انتقال کر گئے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کے چچا انتقال کر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی محمد خان نے اطلاع دی کہ ان کے چچا شوکت علی خان آج ایک طویل علالت کے بعد وفات کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک دیانتدار ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے اور میرے پی ٹی آئی میں لانے کا مؤجب بھی وہ ہی تھے۔

علی محمد خان نے  بتایا کہ ’انہوں نے2011 میں مجھے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار شخص ہے آؤ ملک کے لیے اس کے ساتھ اپنا حصہ ڈالیں‘۔

قومی خبریں سے مزید