• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہے۔

خرابی کے باعث کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کے 3 اہم پمپ عارضی طور پر بند ہیں۔ کراچی شہر کو یومیہ تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور بفرزون میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔

گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی، گلستانِ جوہر اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔

مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید