لاہور ہائی کورٹ نے ریسٹورنٹس کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتٍِ عالیہ کے نئے حکم کے مطابق اب ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔
لاہور ہائی کورٹ کے نئے حکم کے تحت ریسٹورنٹس کو ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
عدالت نے ٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ٹریفک کی معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت بھی کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے سیکریٹری ماحولیات سے اسموگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی۔