• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، سموگ پر قابو کیلئے مارکیٹس، ریسٹورنٹس 10 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ ، تدارک سموگ کیس کی سماعت،جسٹس شاہد کریم نے بڑھتی سموگ پر قابو پانے کیلئے تمام مارکیٹیں اور ریسٹورنٹ رات 10بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو ریسٹورنٹ رات 11بجے بند کئے جائیں، اتوار کو مارکیٹیں دوپہر 2بجے سے رات10بجے بند کی جائیں، عدالت نے محکمہ ایجوکیشن کوسختی سے احکامات پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا جوا سکول جمعہ کے روز بند نہیں کرتے ان کو سیل کردیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہونے سے اسموگ میں اب بہتری آئی ہے۔