• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابیل خان نے والد عرفان خان کے خصوصی سامان کی تصاویر شیئر کردیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے ورسٹائل اور معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل خان نے والد کے خصوصی سامان کی ایک جھلک مداحوں کو دِکھادی۔

بابیل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں ایک پرفیوم کی بوتل اور ایک کرسی نظر آرہی ہیں جبکہ کرسی کے اُوپر عرفان خان کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میسور میں اداکاری کی ورکشاپ کے لیے روانہ ہورہا تھا تو سوچا کہ میں ان چیزوں کی تصاویر آپ سب کے ساتھ شیئر کروں جوکہ مجھے ماموں کے فارم ہاؤس میں ملیں۔

اُنہوں نے پہلی تصویر میں نظر آنے والی پرفیوم کی بوتل کے بارے میں لکھا کہ یہ پرفیوم فلم ’دی نیم سیک‘ میں بابا کے کردار ’اشوک‘ کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔


اُنہوں نے دوسری تصویر میں نظر آنے والی کرسی کے بارے میں لکھا کہ یہ کرسی فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی شوٹنگ کے دوران بابا کے لیے مختص تھی۔

واضح رہے کہ بابیل خان اپنے والد عرفان خان کے انتقال کے بعد ان سے متعلق سوشل میڈیا پر اکثر ہی پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ 


یاد رہے کہ مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان جان لیوا بیماری کینسر کے خلاف 2 سال کی طویل جنگ لڑنے کے بعد اپریل 2020ء میں انتقال کرگئے تھے۔

ان کی زندگی کی آخری فلم’انگریزی میڈیم‘ تھی، اس فلم کی کاسٹ میں رادھیکا مدان، کرینہ کپور اور دیپک ڈوبریال بھی شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید