• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی موت کے بعد خود کو ڈیڑھ ماہ تک کمرے میں بند کرلیا تھا، بابیل خان

بابیل نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد انہوں نے بڑی مشکل سے خود کو مجتمع کیا۔
بابیل نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد انہوں نے بڑی مشکل سے خود کو مجتمع کیا۔

بالی ووڈ کے ورسٹائل اور معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل خان کا کہنا ہے کہ پونے تین برس قبل جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو مجھے یہ صدمہ برداشت کرنا مشکل ہو رہا تھا اور خود کو ڈیڑھ ماہ تک کمرے میں بند کرلیا تھا۔ 

2022 کی نیٹ فلیکس کی فلم ’کالا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے بابیل خان نے فلم کی پروموشن کے موقع پر ایک انٹرویو میں اپنے والد سے وابستہ یادوں کو شیئر کرتے ہوئے مذکورہ بالا انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کی موت کے پہلے دن تو مجھے یقین نہیں آیا کہ وہ چلے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عرفان خان کا کینسر کے باعث 29 اپریل 2020 کو انتقال ہوگیا تھا اور 7 جنوری کو ان کی سالگرہ منائی جاتی ہے اگر وہ زندہ ہوتے 56 برس کے ہوتے۔ 

بابیل نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد انہوں نے بڑی مشکل سے خود کو مجتمع کرکے یہ فیصلہ کیا کہ انہیں مزید انتظار کیے بغیر اداکاری کے سمندر میں غوطہ زن ہونا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید