• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی نے غلامی کا راستہ نہیں اپنایا، حماد اظہر

حماد اظہر—فائل فوٹو
حماد اظہر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ اگر شاہد خاقان عباسی صاحب اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ اُن کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لیے آواز اٹھائی، یہ انتہائی قابل قدر ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

دی نیوز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ نون لیگ کے ساتھ آخری دم تک رہیں گے لیکن اگر پارٹی نے ان کے ساتھ راہیں جدا کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے چوہدری نثار بننے جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید