عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تھانہ آبپارہ مجھے غیر قانونی طور پر بلا رہا تھا، عدالت عالیہ نے پولیس اسٹیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے دیا۔
ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آبپارہ تھانے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو 6 فروری کو بلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران الیکشن لڑنے کےلیے تیار نہیں، میں نے مختلف انٹرویوز دیے، یہ لوگ عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے آصف زرداری ان کی جان لینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی پہلے بھی جان لینے کی کوشش کی گئی۔