• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔ 

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔

عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس نے این آر او دینے پر مجبور کیا اُسی کو تا حیات ایکسٹینشن دینے کی آفر کیوں کی؟ 

انہوں نے کہا عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ وہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذر کرنا چاہتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید