شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ رات ساڑھے 12 بجے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس نے انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، آج ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا جو پنجاب کی حدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس مقدمے میں شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا ہے اس پر پہلے ہی عدالت میں گئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمیں اس مقدمے میں ریلیف دیا ہے۔
شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ آج صبح ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، شیخ رشید کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لینے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں اور 2 لائسنس یافتہ کلاشنکوف ساتھ لے گئی ہے جبکہ شراب اور اسلحہ رکھنا پولیس کے لیے مشکل نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔