• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، طالب علم کمرہ امتحان میں پرچہ دیکھنے سے پہلے 500 لڑکیاں دیکھ کر بیہوش

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

بھارت کی ریاست بہار میں میں 12 ویں جماعت کا طالب علم کمرہ امتحان میں ریاضی کا پرچہ دیکھ کر نہیں بلکہ 500 لڑکیاں دیکھ کر بے ہوش ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ شنکر نامی طالب علم کو جس کمرہ امتحان میں بھیجا گیا وہاں وہ اکیلا لڑکا اور 500 دیگر طالبات پرچہ دینے کے لیے موجود تھیں۔

رپورٹس کے مطابق شنکر کو جب معلوم ہوا کہ وہ کمرہ امتحان میں اکیلا ہے تو اس دوران وہ بے ہوش ہو کر فرش پر گر پڑا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں زیرِ علاج شنکر کا کہنا ہے کہ اب بھی میرے سر اور آنکھوں سمیت دیگر جسم میں درد ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی طالب علم کے ساتھ یہ ایک معمولی غلطی کی وجہ سے ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر غلطی سے لڑکی لکھ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کو لڑکیوں کے لیے مختص امتحانی سینٹر بھیج دیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید