• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: جکارتہ میں بڑے شاپنگ مال کی چھت مکمل رہائشی مضافات میں تبدیل

انڈونیشیا میں رہائش گاہوں کی کمی کا حل نکالنے کےلیے منصوبہ سازوں نے کوسمو پارک نامی یہ علاقہ تیار کیا ہے۔
انڈونیشیا میں رہائش گاہوں کی کمی کا حل نکالنے کےلیے منصوبہ سازوں نے کوسمو پارک نامی یہ علاقہ تیار کیا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ایک بڑے شاپنگ مال کی چھت کو ایک مکمل رہائشی مضافات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ دنیا کی چوتھی بڑی آبادی والے ملک انڈونیشیا کے صدر مقام جکارتا کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ ہے جو صرف اس کے میٹروپولیٹن علاقہ میں ہے جبکہ گریٹر جکارتہ ایریا کی آبادی کو اگر شامل کیا جائے تو یہ کوئی لگ بھگ 4 کروڑ بنتی ہے اور شہر میں بڑی تیزی کے ساتھ تعمیرات کے لیے زمین کم پڑتی جارہی ہے۔ 

دنیا کے دیگر بہت زیادہ آبادی والے صدر مقام جیسے ٹوکیو میں آبادی کو عمودی طور پر پھیلا یا گیا ہے لیکن جکارتا میں اسے افقی سمت لے جایا جارہا ہے۔ 

اس صورتحال کے باعث اب لوگوں کو آباد کرنے کےلیے منفرد قسم کے نمونے پیش کیے جارہے ہیں اور اسی مقصد کے لیے ایک ایسا رہائشی علاقہ بنایا گیا ہے جو کہ نہایت ہی غیر عمومی ہے، یہ ایک 10 منزلہ شاپنگ مال کی چھت پر بنایا گیا رہائشی علاقہ ہے۔

انڈونیشیا میں رہائش گاہوں کی کمی کا حل نکالنے کےلیے منصوبہ سازوں نے کوسمو پارک نامی یہ علاقہ تیار کیا ہے، جہاں پر 78 ڈبل اسٹوری ولاز تعمیر کیے گئے ہیں جن کے اپنے اسفالٹ روڈز نیٹ ورک، بڑے پیمانے پر سبزہ اور درخت، سوئمنگ پولز اور یہاں تک کہ ٹینس کورٹ بھی موجود ہے۔ 

لیکن جب اسے بغور دیکھا جائے تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ یہ پوری جگہ وسطی جکارتا کے ایک 10 منزلہ شاپنگ مال تھامرین سٹی مال کی چھت پر واقع ہے۔ 

گو کہ کوسمو پارک لگ بھگ 14 برس سے موجود ہے لیکن بہت کم لوگوں کو اس کی موجودگی کے بارے میں معلوم تھا لیکن 2019 میں ٹوئٹر پر ایک  تصویر وائرل ہوئی جس میں فضا سے اس کا محل وقوع دکھایا گیا تھا، جس کے حفاظتی معاملات کو دیکھ لوگوں کے سر چکرا گئے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید