• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ساڑھے 14 اگست‘الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پیش کیا جائیگا

نامور ڈارمہ نویس انور مقصود کا شہرۂ آفاق اسٹیج ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ 27 فروری سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہدایتکار داور محمود نے اداکار ساجد حسن اور ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ انور مقصود کا شہرۂ آفاق ماسٹر پیس ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ 27 فروری سے 22 مارچ تک الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

ڈرامے میں پاکستان کے دور حاضر کے معاشرتی اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے اہم کردار قائد اعظم محمد علی جناح اور مہاتما گاندھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انور مقصود پاکستان میں تھیٹر کو واپس لے کر آئے ہیں، نوجوان نسل انور مقصود کی کاوشوں کی بدولت تھیٹر کی جانب راغب ہورہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید