امریکی حکام نے کہا ہے کہ ان کی فضائی حدود میں ایک مشتبہ چینی غبارہ داخل ہوگیا ہے جس کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ پینٹاگون ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگا رہا ہے جو اس وقت امریکہ کے اوپر اڑ رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واضح طور پر اس غبارے کا مقصد نگرانی کرنا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اس غبارے کا سراغ لگایا جارہا ہے جبکہ امریکی فضائیہ کے ذریعے غبارے کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔
امریکی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ انہوں نے مونٹانا ریاست میں اس غبارے کو کم آبادی والے علاقے میں گرانے کا فیصلہ کیا لیکن اس کے ملبے سے ممکنہ طور پر خطرے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا۔