• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر اینسٹن کی منیش ملہوترا کا ڈیزائن کیا لہنگا پہنے تصاویر وائرل

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن اپنی نئی فلم’مرڈر مسٹری 2‘ میں نامور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا لہنگا پہنے نظر آئیں گی۔

 جینیفر اینسٹن مداحوں کو اپنے اسٹائل سے ہمیشہ ہی متاثر کرتی ہیں لیکن ان کے مداحوں میں سے کسی نے یہ نہیں سوچا ہوگا کہ وہ اداکارہ کو کبھی لہنگا پہنے بھی دیکھ سکے گا۔

حال ہی میں اداکارہ کی نئی فلم’مرڈر مسٹری 2‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تو مداح اُنہیں روایتی مشرقی لہنگا پہنے دیکھ کر حیران رہ گئے۔


فلم کے ٹریلر میں نِک اسپیٹز اور اوڈرے کے کرداروں میں جینیفراینسٹن اور ایڈم سینڈلر کوجوکہ ایک نجی جاسوس ایجنسی کے مالک ہیں، اپنے دوست مہاراجہ کی شادی میں ایک پرائیویٹ جزیرے پر مدعو کیا جاتا ہے جہاں ان کا دوست اغوا ہو جاتا ہے۔ 

ٹریلر میں اس شادی کی تقریبات میں تمام اداکار ہی بھارت کے روایتی ملبوسات پہنے نظر آرہے ہیں۔

مداحوں کو جینیفر ایسٹن بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائن کیے ہوئے سفید رنگ کے چکن کاری کے لہنگے کے ساتھ میچنگ جیولری پہنے بندھے ہوئے بالوں میں بہت خوبصورت لگیں۔

اسی لیے صرف چند لمحوں میں  ہی اداکارہ کی لہنگا پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید