• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب میں کیا چیز منفرد تھی؟


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن بھی ہوا جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔

اس تقریب کی منفرد بات یہ تھی کہ یہاں سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں۔

تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے زیادہ تر مہمانوں نے قومی لباس کو ترجیح دی۔

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید