• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ریسپشن میں آنے والوں سے کیا درخواست کی گئی؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں مہمانوں کو استقبالیہ دیا گیا جس میں قریبی رشتے دار اور قومی کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس استقبالیے میں آئے مہمانوں سے چند منفرد درخواستیں کی گئیں، اس حوالے سے سامنے آنے والے کارڈ کو اور اس انداز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

تقریب میں آنے والے مہمانوں سے موبائل فون بند رکھنے کی درخواست کی گئی۔

اس کے علاوہ مہمانوں سے یہ بھی کہا گیا کہ آج آپ جو سب سے بڑا تحفہ دے سکتے ہیں وہ یہ کہ براہ کرم تمام فون بند کریں اور ہمارے ساتھ اس خاص لمحے کا لطف اٹھائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید