ملتان،صادق آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)گجرات میں وکیل کے ساتھی سمیت قتل پر ملتان سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے گجرات میں چوہدری ساجد جاوید کے ساتھی سمیت بہیمانہ قتل پر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کی کال دی گئی تھی اس ضمن میں گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ملتان میں ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اس موقع پر بار عہدیداران کی جانب سے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ صادق آبادتحصیل کچہری میں بھی وکلاء نے ہڑتال کی صدر بار راناانور زبیر‘ جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم‘ ملک عبدالرؤف سولنگی‘ اقبال حسین اقبال‘ ذوالفقار علی گورائیہ‘ شاہد جاوید چٹھہ ‘ حیدر علی ‘ سید عابد حسین گیلانی نے واقعہ کی شدید مذمت کی۔