• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے لاپتہ ہونے اپنے دوست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں سے میرا دوست عامر سعید راں غائب ہے۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میرے والد سے مل کے نکلا تھا تو اسے اٹھا لیا گیا تھا، نہ پولیس نہ ایف آئی اے مانتی ہے کے ان کے پاس ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے بھی پوچھا ہے پر کوئی جواب نہیں دے رہا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج اس کی سالگرہ ہے، اس کی سالگرہ کا ہی لحاظ کر کے اسے پولیس، ایف آئی اے، نیب یا کسی کی حوالے کر دیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی مونس الہٰی نے اپنے ایک دوست کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا تھا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے، ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔

قومی خبریں سے مزید