• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل میرے دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا، مونس الہٰی

مونس الہٰی—فائل فوٹو
مونس الہٰی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کوسمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید