• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

النصر کے ساتھ رونالڈو پہلی مرتبہ ایکشن میں، گول بھی اسکور کردیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی پرو لیگ میں الفتح اور النصر کے درمیان ہونے والا میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ النصر کی جانب سے پہلی بار کھیلنے والے رونالڈو نے ایک گول کیا۔

سعودی پرو لیگ میں النصر اور الفتح کی درمیان میچ توجہ کا مرکز رہا کیونکہ النصر کلب کا حصہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کا یہ پہلا میچ تھا۔

الفتح اور النصر کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے اور میچ کے 12ویں منٹ میں کرسٹین ٹیلو نے پہلا گول کر کے الفتح کو برتری دلادی۔

تاہم 42ویں منٹ میں النصر کے ٹیلسکا نے گول کر کے میچ برابر کردیا۔

میچ کے 58ویں منٹ میں صوفیانے نے دوسرا گول کیا اور الفتح کی برتری ڈبل کردی۔

انجری ٹائم میں رونالڈو کے گول نے میچ دو دو گول سے برابر کردیا اور اسی اسکور پر میچ ختم ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید