• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ماہ میں 4 قومی کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے


قومی کرکٹرز کیلئے شادی کا سیزن آگیا، صرف 2 ماہ میں 4 کھلاڑی رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

24  دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی دوست کو دلہن بنا کر گھر لائے اور 20 جنوری کو شان مسعود شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے۔

گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوگیا۔

اگر بین الاقوامی کرکٹرز کی بات کی جائے تو جنوری میں ہی بھارت کے کے ایل راہول اداکار سنیل شیٹی کے داماد بن گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید