• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں زندہ جلائے گئے ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے فور کے چورنگی کے قریب جلائے گئے مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی شناخت محمد عمران اور نادر حسین کے نام سے ہوئی، ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، نادر حسین کےخلاف کورنگی، ملیر اور سینٹرل میں متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ  ملزم عمران کے خلاف ضلع غربی میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان جبران نامی شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، جبران نے لٹنے کے بعد شور مچایا، رکشہ اسٹینڈ کے قریب موجود دکانداروں نے ملزمان کو پکڑا، ملزمان نے فائرکرنا چاہا تو اسلحہ میں گولی پھنس گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں نے تشدد کے بعد ملزمان کو جلا دیا اور سڑک پر لے آئے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید