• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلا کر مار ڈالا


کراچی کے علاقے نیو کراچی اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیا۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی 11 اے، اجمیر نگری میں مبینہ طور پر 2 ڈاکو ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد زندہ جلادیا، مبینہ ڈاکوؤں سے پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

واقعے کی موبائل فوٹیجز بھی منظر عام پر آ گئیں، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 16 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

قومی خبریں سے مزید