• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار احمد کے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے


کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد نے میچ کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 چھکے لگائے۔

افتخار احمد کے 6 چھکوں کے  بعد ’افتی مینیا‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید