• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ یک جہتیٔ کشمیر: عمران خان نے کشمیریوں کی درد بھری ویڈیو شیئر کر دی

عمران خان— فائل فوٹو
عمران خان— فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ایک درد بھری ویڈیو شیئر کر دی۔

عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مقبوضہ جموں اور کشمیر کے حالات پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں بھارتی مظالم کے آگے بے بس کشمیریوں کو اپنی دکھ بھری داستانیں سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ متحرک اور زندہ دل کشمیریوں نے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں وحشیانہ بھارتی قبضے اور جبر کے تحت جینے کا حوصلہ ہی کھو دیا ہے۔


عمران خان نے لکھا ہے کہ انسان صرف آزاد معاشروں میں پروان چڑھتا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نےاپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج آزادی کی قدر کرنے والوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید